وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ ڈانس پارٹی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آنے اور صارفین کی جانب سے شدید تشویش و غم و غصے کے اظہار کے بعد پولیس حکام نے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔
حکام کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ نجی ہوٹل کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ڈانس پارٹی کے انعقاد پر ہوٹل کے مالک شجاعت افضل اور پارٹی کے آرگنائزر فیصل مطلوب کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
واضح رہے کہ نجی ہوٹل میں ہونے والی اس پارٹی کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے سخت ایکشن لینے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا بھرپور مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
