گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ میں ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کر دیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم کامیاب قرار پائے ہیں۔
سرکاری نتائج کے مطابق نیک نام کریم نے مجموعی طور پر 6390 ووٹ حاصل کیے اور اپنے حریفوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے نشست اپنے نام کر لی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کرنل (ر) امتیاز الحق 5417 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 11 کھرمنگ میں فارم 47 جاری، پیپلز پارٹی کے اقبال حسن کامیاب
فارم 47 کے اجرا کے بعد حلقے کے انتخابی نتائج باضابطہ طور پرسامنے آ گئے ہیں، ہنزہ میں آزاد امیدوار کی کامیابی کو گلگت بلتستان کے انتخابی منظرنامے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
نتائج کے اعلان کے بعد نیک نام کریم کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ مختلف سیاسی جماعتیں مجموعی انتخابی نتائج اور ممکنہ حکومت سازی کے لیے اپنی حکمت عملی مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔
