گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ میں ریٹرننگ آفیسر نے فارم 47 جاری کر دیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اقبال حسن کامیاب قرار پائے ہیں۔
سرکاری نتائج کے مطابق اقبال حسن نے مجموعی طور پر 5944 ووٹ حاصل کیے اور اپنے مدِمقابل امیدواروں پر واضح برتری حاصل کی۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محسن رضوی 4589 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
فارم 47 کے اجرا کے بعد حلقے کے انتخابی نتائج باضابطہ طور پر سامنے آگئے ہیں، جس سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
گلگت بلتستان میں تیرکی بارش، پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھر رہی ہے، بلاول
انتخابی نتائج کو گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال میں بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
حلقہ کھرمنگ کے نتائج کے ساتھ گلگت بلتستان انتخابات کے مزید سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ مختلف سیاسی جماعتیں حکومت سازی کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
