وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی تک موصول متعدد فارم 45 کے مطابق پاکستان تحریک انصاف برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل کا آخری اور اہم مرحلہ شروع ہو چکا ہے، ووٹ کے تحفظ کا وقت آ گیا ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات:چیف الیکشن کمشنر کا اہم بیان آگیا
گراؤنڈ پر پاکستان تحریک انصاف کی دیگر سیاسی جماعتوں پر برتری واضح ہے،عوام اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے نتائج کے عمل پر نظر رکھیں۔
آج انتخابات کے دوران دیگر سیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپ خالی پڑے رہے۔
