چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان بھر میں انتخابات پرامن انداز میں ہوئے،سیکیورٹی کیلئے 15ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن بھر عوام میں بھرپور جوش وخروش رہا،عوام نے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر عوام کامشکور ہوں،عوام نے پرامن ماحول میں ووٹ کاسٹ کئے۔
گلگت میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حامی آمنے سامنے، ہاتھا پائی اور تلخ کلامی
دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی دھاندلی کی شکایت نہ کرے۔
گلگت میں میڈیا سے گفتگو میں یار محمد رند نے کہا کہ نگران حکومت کا مقصد صاف اور شفاف انتخابات کروانا ہے۔ خواہش ہے کہ ایسے لوگ آئیں، جن کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو۔
گلگت بلتستان انتخابات، پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی
نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ الیکشن لڑتے ہوئے برداشت کرنا ہوتا ہے کوئی امیدوار ہارتا ہے تو کوئی جیتتا ہے۔
