سوریا کمار یادیو کا کپتانی سے ہٹانے اور ٹیم سے نکالنے پر ردعمل آ گیا۔
بھارت کے سابق کپتان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سے ناراض نہیں ہیں ، اس موقع پر انہوں نے شریاس ائیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوریا کمار ممبئی میں ایک مقامی میچ کے ٹاس کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شریاس کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر خوش ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شریاس کے ساتھ ممبئی میں ایک ساتھ کرکٹ کھیلی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات دلچسپ ہے کہ میرے سمیت پچھلے تین ٹی ٹوئنٹی کپتان ، روہت شرما اور شریاس کا تعلق ایک ہی شہر سے ہے۔
سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ائیر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان مقرر
یاد رہے کہ سوریا کمار یادیو کی کارکردگی کو بنیاد بنا کر چیف سلیکٹر اجیت اگارکر نے انہیں نہ صرف کپتانی سے ہٹا دیا بلکہ اسکواڈ سے بھی نکال دیا۔
