آئرلینڈ کی حکومت نے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزرا، قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر اور وزیر خزانہ بیزیلیل سموٹریچ کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق یہ اقدام غزہ میں جاری صورتحال اورانسانی امداد سے متعلق معاملات پرشدید تحفظات کے بعد کیا گیا ہے۔
آئرلینڈ کے وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزرا کا نہ صرف غزہ کیلئے امداد لے جانے والے فلوٹیلا قافلے سے غیر مناسب سلوک سامنے آیا ہے بلکہ فلسطینیوں کے بارے میں ان کے مسلسل بیانات بھی انتہائی تشویشناک ہیں۔
امریکا سے مذاکرات تعطل کا شکار، ایران نے منجمد اثاثوں کی بحالی کو شرط بنا دیا
وزیراعظم کے مطابق ان بیانات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ متعلقہ وزرا فلسطینیوں کے مستقبل کے حوالے سے سخت اور غیر انسانی موقف رکھتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بین گویراورسموٹریچ پہلے ہی بعض دیگرممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں اوران پر نسل کشی سے متعلق متنازع بیانات دینے کے الزامات بھی موجود ہیں۔
آئرلینڈ کے اس فیصلے کوعالمی سطح پرایک اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس پر مختلف ممالک اور اداروں کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
