کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہونے کے بعد 278 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت میں یہ کمی اگرچہ معمولی ہے، تاہم اس سے روپے کی قدر میں استحکام کا رجحان برقرار رہنے کا اشارہ ملتا ہے۔
خریداروں کیلئے خوشخبری ، سونے کی قیمت مزید گر گئی
مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر، درآمدی ادائیگیوں اور بیرونی سرمایہ کاری کی صورتحال کرنسی مارکیٹ کی سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں معاشی اشاریوں اور عالمی مالیاتی رجحانات کے اثرات ڈالر اور روپے کی قدر پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
