اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے چند دنوں یا ہفتوں میں پاکستان عالمی امن کی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے اور اس سلسلے میں بڑے عالمی رہنماؤں کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنگ میں بھارت کو بدترین شکست دی اور اب وہ عالمی امن کے قیام کے لیے بھی غیر معمولی کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیلڈ مارشل دنیا کے امن کے لیے بطور فرد واحد فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ بھی خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے تجزیے اور مختلف دعوے غلط ثابت ہوں گے اور پاکستان آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر ایک اہم کردار ادا کرتا نظر آئے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کبوتر چوک انڈر پاس کا افتتاح کر دیا
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل پاکستان کے دارالحکومت میں ایک ایسی تاریخ رقم کریں گے جس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی نظام میں نمایاں حیثیت اختیار کرتے جا رہے ہیں اور دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ہونے والی پیش رفت خطے اور دنیا کے امن کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
