پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دلہ زاک روڈ کبوتر چوک انڈر پاس کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلی سہیل آفریدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کی ترقی اور جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہر کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبوں پر کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب پشاور میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی تو شہر کا نقشہ ہی بدل جائے گا، انہوں نے یقین دلایا کہ شہریوں کو بہت جلد پشاور میں واضح اور مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔
12 سال حکومت کی، بتائیں کیا کیا؟ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ صوبائی وزراء پربرہم
سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز پہلے ہی مختص کیے جا چکے ہیں اور حکومت ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر سڑکوں، ٹریفک کے مسائل کے حل اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی سے عوام کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام حق اورسچ کا ساتھ دیں گے اور مثبت تبدیلی کی حمایت کریں گے۔
