لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کل سری لنکا روانہ ہوں گے جہاں وہ لنکا پریمئر لیگ میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔
شاہین آفریدی اس سے قبل لاہور میں جاری قومی ٹیم کے وائٹ بال کیمپ کا حصہ تھے۔ این او سی ملنے کے بعد وہ لیگ میں شرکت کے لیے کیمپ چھوڑ کر سری لنکا روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں کینڈی رائلز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے گلوبل سپر لیگ 2026 میں شرکت کے لیے 13 پاکستانی کرکٹرز کواین او سی جاری کیے تھے۔این او سی میں تمام کھلاڑیوں کو 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک لیگ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
کھلاڑیوں میں محمد حارث، شاہاب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، محمد فاروق، فرحان یوسف، شامل حسین، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد شامل ہیں۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ گلوبل سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں واقع پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دنیا بھر کی پانچ فرنچائزز ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
ایشان کشن کے اقدام نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے
پی سی بی کے مطابق این او سی جاری کرنے کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی لیگز میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی لاہور قلندرز کریں گے جب کہ میزبان ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیانا ایمیزون واریئرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
