نیدرلینڈز کے معروف فٹبال ریفری روب ڈیپرِنک 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ان کی وفات کی تصدیق ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن نے کی ہے، تاہم موت کی وجہ فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق روب ڈیپرِنک رواں سال فیفا ورلڈ کپ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے تھے، لیکن برطانیہ میں ایک نو عمر لڑکے پرمبینہ جنسی حملے کے الزام میں گرفتاری کے بعد فیفا نے انہیں ورلڈ کپ آفیشلزکی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔
بعد ازاں پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں الزام ثابت کرنے کے لیے ناکافی شواہد ملے، جس پر مقدمہ ختم کر دیا گیا اوران کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔
روب ڈیپرِنک یورپی فٹبال میں ایک تجربہ کار ریفری سمجھے جاتے تھے اور متعدد اہم قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں آفیشل کی ذمہ داریاں انجام دے چکے تھے۔
ان کی اچانک وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد ڈچ فٹبال برادری اور کھیل سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پی سی بی نے شاہین آفریدی کو این او سی جاری کر دیا
معروف فٹبال ریفرینے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پولیس، فیفا، یوئیفا اور ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا،انہوں نے ورلڈ کپ سے محروم ہونے پرگہری مایوسی کا بھی اظہار کیا تھا۔
روب ڈیپرِنک نے 2017 میں نیدرلینڈزکی ایریڈیویزی لیگ میں ریفری کے طور پراپنے کیریئرکا آغازکیا اور جلد ہی نمایاں مقام حاصل کر لیا۔
وہ 2024 کی یورپی چیمپئن شپ میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR) کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے تھے، جبکہ انتقال سے قبل تک ڈچ لیگ میں ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
