تنازعات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل)کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔
آئی پی ایل کے رواں سیزن کے دوران ایک عجیب و غریب ’کالا جادو‘ تنازعہ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
ایک روز قبل چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
Black magic live 😭 pic.twitter.com/rzJYd6kjti
— Out Of Context Cricket (@GemsOfCricket) April 19, 2026
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کا ایک فین ہاتھ میں لیموں پکڑے مبینہ طور پر ’جادو‘ جیسا کچھ کرتا نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے ’کالا جادو‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس عمل کے فوراً بعد شیوم دوبے کلین بولڈ ہ وگئے جو 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم کی آخری امید تھے۔
Seems fake this time. But one team owner did indulge in this type of practice
— Lalit Kumar Modi (@LalitKModi) April 19, 2026
آئی پی ایل کے چیئرمین للت مودی نے اس ویڈیو پر کہا کہ اس مرتبہ یہ ’کالے جادو‘ کی بات فیک لگتی ہے تاہم ماضی میں ایک ٹیم اونر اس طرح کی سرگرمیاں کرتے رہے ہیں۔
