محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشہ ہے ۔
اسلام آباد میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ مزید بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
آزاد کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شدید گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، بلوچستان کے اضلاع خضدار اور ژوب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں، بالخصوص شمالی اور پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے افراد کو موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
