بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مستقبل کے عالمی ٹورنامنٹس کو مزید دلچسپ اور مسابقتی بنانے کے لیے کئی بڑی تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں سپر سیون مرحلہ متعارف کرانے سمیت مختلف فارمیٹس پر غور جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر نئے فارمیٹ کی منظوری دی گئی تو عالمی مقابلوں میں روایتی حریف پاک بھارت روایتی ٹاکرے مزید بڑھ جائیں گے۔
بی بی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مزید سنسنی خیز بنانے کے لیے سیمی فائنلز شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ جس کا مقصد درمیانی درجہ بندی کی ٹیموں میں بھی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے دلچسپی اور مسابقت بڑھانا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کو سپر ٹین میں تبدیل کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاکہ زیادہ ٹیموں کو اگلے مرحلے میں کھیلنے کا موقع مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے شاہین آفریدی کو این او سی جاری کر دیا
اس کے علاوہ فٹبال کی طرز پر ورلڈ کلب ٹی 20 ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریا تیز کر دی گئی ہیں۔ جبکہ مستقبل میں روایتی دوطرفہ سیریز کے بجائے چار ملکی منی ٹورنامنٹس کرانے کی تجاویز بھی زیر بحث ہیں۔
