روبوٹ نے انسان کو ٹیبل ٹینس میں مات دے کر پیشہ ور ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو حیران کر دیا۔
ایس نامی یہ روبوٹ ایک سائنسی مطالعے کا حصہ ہے، جو یہ دکھاتا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں ہونے والی پیش رفت کس طرح روبوٹس کو مزید پھرتیلا اور مہارت یافتہ بنا رہی ہے۔
سونی اے آئی ریسرچر پیٹر ڈور کے مطابق اس روبوٹ نے دنیا کی ٹاپ 25 خواتین میں سے ایک اور ٹاپ 200 مردوں میں شامل ایک کھلاڑی کو شکست دی۔
سونی کمپنی کا بنایا ہوا ایس نامی روبوٹ 9 کیمروں کی مدد سے دیکھتا ہے۔ اور یہ گیند پر بنے لوگو کو فالو کرتے ہوئے اس کی اسپن کا اندازہ بھی لگا لیتا ہے۔
پیٹر ڈور کے مطابق روبوٹ کیمروں کے ذریعے سمجھتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ پھر فیصلہ کرتا ہے کہ اسے کیسے حرکت کرنی ہے۔ یہ ٹیبل ٹینس کے آفیشل رولز کے مطابق کھیلتا ہے اور سروس کراتا ہے ، اپنی موومنٹ اور ریکٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے اس میں 8 جوائنٹس ہیں۔
