پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے آپریشن کے دوران 11 دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں فتنہ الخوارج کا اہم کمانڈر عبداللہ افغانی بھی مارا گیا۔ جو پولیس حملوں اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
حکام کے مطابق عبداللہ افغانی نے چند روز قبل ایک ویڈیو پیغام میں سیکیورٹی اداروں کو دھمکیاں اور چیلنج بھی دیا تھا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈرون ٹیم کی ایک کارروائی میں خوارج کے ایک سنائپر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ تک بجلی پر رعایت مرحلہ وار ختم کرنے کی تیاری
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
