محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات،آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے،وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، بھمبر، میرپور میں بھی بارش متوقع ہے۔
شدید موسمی صورتحال، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
شمال مشرقی بلوچستان کے علاقےژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، میں بارش کا امکان ہے ،جبکہ ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، کوہلو، سبی، آواران، خضدار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
