ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، ایران کے حقِ دفاع کے خلاف یورپی یونین کا بیان منافقانہ اور غیر ذمے دارانہ ہے۔
پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے، خطے میں امریکی اڈوں پر حملے صرف دفاع میں کیے گئے ، ایران کو جوابی حملے کا حق حاصل ہے ، ریاستیں اپنی زمین یا وسائل حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔
صدر مسعود پزشکیان کے استعفے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ایرانی حکومت
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے کسی بھی معاہدے میں لبنان لازمی شامل ہو گا۔ لبنان میں جنگ بندی امریکا کیساتھ ہونیوالے کسی بھی معاہدے کا لازمی اور اہم حصہ ہے۔ مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت نہیں ہو رہی۔
