بھارت کے 15 سالہ نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔
ویبھو نے ری لنکا اے کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ویبھو سوریہ ونشی نے صرف 11 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے کوشلیا ویرارتنے کے پاس تھا۔
جوئے روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کر لیے
ویبھو نے اپنی نصف سنچری کے دوران 5 چوکے اور 5 چھکے لگائے جبکہ مجموعی طور پر اننگ میں 29 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
شاندار کارکردگی کے بعد نوجوان بلے باز ایک بار پھر کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، ویبھو رواں ماہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لیے بھی تیار ہیں۔
