واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جو بھی معاہدہ طے پائے گا وہ ایک اچھا اور مؤثر معاہدہ ہو گا۔ تاہم ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے مفادات کے تحفظ اور خطے میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور ضرورت پڑنے پر جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جبکہ تہران بخوبی جانتا ہے کہ کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسے کیا اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ نے پاکستان کو امریکا کا مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امن مذاکرات اور علاقائی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان شہری کا پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار، طالبان حکومت پر کڑی تنقید، ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ ان کی چینی وزیر دفاع کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی منظوری دیتے وقت امریکی مفادات کو اولین ترجیح دیں گے۔
