کابل: افغان شہری کا پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک افغان شہری نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے معاشی اور سماجی بحران کا ذمہ دار افغان طالبان حکومت کو قرار دیا ہے۔
ویڈیو میں افغان شہری کا کہنا ہے کہ عید کا تہوار ہونے کے باوجود افغانستان میں خوشی کا کوئی ماحول نظر نہیں آتا۔ اس کے مطابق عوام بھوک، غربت اور بے روزگاری کا شکار ہیں جبکہ سرحدوں کی بندش نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ افغان شہری نے دعویٰ کیا کہ بہت سے لوگوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔
ویڈیو میں شہری نے طالبان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند عناصر کو پناہ دینے کی پالیسی خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے، افغان شہری نے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
ایران کا کویتی ائیر بیس پر میزائل حملہ، امریکی اہلکار زخمی
وائرل کلپ میں مذکورہ شہری نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھائی قرار دیا اور پاکستان کی عسکری قیادت پر اپنے اعتماد کا بھی اظہار کیا۔
