سعودی محکمہ شماریات کے مطابق رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔
سعودی محکمہ شماریات نے بتایا کہ 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج بیرون ملک سے آئے جن کا تعلق 165 قومیتوں سے ہے، جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار 646 مقامی حجاج تھے جن میں سعودی شہری اور وہاں رہائش پذیر افراد شامل ہیں۔
محکمہ شماریات کے مطابق مرد حجاج کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 396 جبکہ خواتین کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس سال 165 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 15 لاکھ 46 ہزار 655 غیر ملکی حجاج کرام نے حج ادا کیا جن میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ، اللہ نے ان سے نعمتیں چھین لیں ، خطبہ حج
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی تعداد میں سے 8 لاکھ 93 ہزار 396 مرد حجاج تھے جبکہ خواتین حجاج کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 905 تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 14 لاکھ 85 ہزار 729 غیر ملکیوں نے حج کے لیے فضائی راستہ اخیتار کیا جبکہ 54 ہزار 429 افراد زمینی راستے سے مبارک سفر کیا، علاوہ ازیں 6 ہزار 497 غیر ملکی حجاج سمندری راستے سے مملکت پہنچے۔
واضح رہے گزشتہ سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔
