نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، جس پاک چین دیرینہ و آزمودہ دوستی پر تبادلہ خیال ہوا۔
ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کی ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی مشترکہ سوچ، باہمی احترام اور علاقائی ترقی کے عزم سے مضبوط ہو رہی ہے۔
