اسلام آباد، محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک سے تین گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم ، چکوال اٹک اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیراثر موسم میں تبدیلی کا امکان ہے، جس کے باعث مذکورہ علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کھلے مقامات، کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے احتیاط برتیں۔
بارش کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب
انتظامیہ کو بھی ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہری موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور ضرورت کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم میں اچانک تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
بعد ازاں ضلع دیامرمیں طغیانی اورسیلابی ریلوں سے مختلف علاقوں میں تباہی مچ گئی ، تھورمیں موسلا دھار بارش کے باعث 6 سے زائد مقامات پر سیلابی صورتحال ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سیلابی ملبہ گھروں میں داخل ہوگیا، زرعی زمینیں، فصلیں اوردرخت بہہ گئے،تھورکی رابطہ سڑک متعدد مقامات پربند ہے،ٹریفک معطل، بجلی بھی منقطع ہوگئی۔
