امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مضبوط اور جامع معاہدہ میز پر موجود ہے۔
مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی عمل تاحال جاری ہے اور ایرانی ردعمل آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایک مضبوط اور جامع معاہدہ میز پر موجود ہے جس میں آبنائے ہرمز کو کھولنے اور جوہری مذاکرات جیسے اہم نکات شامل ہیں۔
مارکو روبیو نے کہا کہ جوہری امور پر مذاکرات حقیقی اور مخصوص وقت میں ہوں گے جبکہ اس مجوزہ معاہدے کو خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کی حمایت حاصل ہے۔
ایران کیساتھ جنگ بندی معاہدے کا فوری امکان نہیں ، کئی روز لگ سکتے ہیں ، امریکا
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی جلد بازی میں نہیں ہیں اور وہ کوئی نامعقول معاہدہ قبول نہیں کریں گے، امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ معقول معاہدے کے لیے سفارتکاری کو ہر ممکن موقع دیا جا رہا ہے تاہم اگر مناسب معاہدہ نہ ہو سکا تو دیگر آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
