وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ فوری ہونے کا امکان نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق ایرانی قیادت کی جانب سے معاہدے کی منظوری میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کار معاہدے کے وسیع اصولوں پر متفق ہو چکے۔
ایران امریکا ممکنہ معاہدہ، مسعود پزشکیان نے حتمی فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری سے مشروط قرار دے دیا
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا سمجھتا ہے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے معاہدے کے خدوخال کی منظوری بھی دے دی ہے، کسی بھی چیز پر دستخط ہونے سے پہلے حتمی معاہدہ طے ہونا باقی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں ہوا، ہمارا معاہدہ اوباما کے معاہدے کے بالکل برعکس ہو گا۔
