امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام ایران کے ساتھ معاہدے کے لئے پرامید ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس حکام کا خیال ہے کہ معاہدے کی منظوری میں چند دن لگ سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی قیادت اور سپریم لیڈر سے حتمی منظوری میں وقت لگ سکتا ہے ،امریکی حکام کہتے ہیں معاہدے کے مسودے کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی۔معاہدے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی سپلائی پر دباؤ کم ہوگا۔
اپنے نمائندوں کوہدایت دی ہے کہ کسی معاہدے میں جلد بازی نہ کریں، صدر ٹرمپ
امریکی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز اور افزودہ یورینیم پر اصولی اتفاق ہوچکا، معاہدے کی حتمی منظوری امریکی صدر اور ایرانی سپریم لیڈر نے دینی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق معاہدے کے تحت ایران افزودہ یورینیم کو تلف کرے گا،افزودہ یورینیم کو تلف کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت ہو رہی ہے ،امریکا افزودہ یورینیم کے خاتمے کے بدلے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کریگا۔
