امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے کا مسودہ کسی نے نہیں دیکھا،ایران معاہدے کے مسودے میں کیا ہے کسی کو علم نہیں۔
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والے حملہ آور کا مجرمانہ ریکارڈ تھا ، ڈونلڈ ٹرمپ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہوا تو وہ بہت اچھا اور مناسب ہوگا،میں برے معاہدے نہیں کرتا ،ہماری ڈیل سابق صدر اوباما کے معاہدے جیسی نہیں ہوگی۔
اوباما نے ایران کو بڑی نقد رقم اور جوہری ہتھیاروں تک کھلا راستہ دیا،ہمارا معاہدہ اوباما دور کے معاہدے کے بالکل برعکس ہے،معاہدے پر ابھی تک مکمل طور پر بات چیت بھی نہیں ہوئی ہے،ان لوگوں کی باتیں نہ سنیں جو ایسی چیز پر تنقید کر رہے ہیں جس کا علم نہیں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں چل رہے ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے پر اتفاق اور دستخط تک ناکہ بندی جاری رہے گی،اپنے نمائندوں کوہدایت دی ہے کہ کسی معاہدے میں جلد بازی نہ کریں۔
وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوائنٹ پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک، صدر ٹرمپ محفوظ مقام پر منتقل
امریکا کے پاس وقت ہے ،فریقین کو وقت لے کر ہر چیز درست انداز میں طے کرنی چاہئے،کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ایران کو سمجھنا ہوگا کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کا تعاون اور حمایت پر شکریہ اداکرتاہوں۔
