کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح آئندہ عرصے میں بڑھ کر تقریباً 7 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم اگلے سال کی دوسری ششماہی میں اس میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملکی معیشت میں 3.7 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے دباؤ میں اضافے کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔ تاہم مستقبل میں معاشی استحکام کے آثار بھی سامنے آ رہے ہیں۔
جمیل احمد نے کہا کہ جون 2028 تک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے فنانسنگ کا حجم بڑھا کر 1500 ارب روپے تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی قرضوں کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ جس میں اندرونی قرض بڑھا جبکہ بیرونی قرضوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ برآمدات میں کمی کی ایک بڑی وجہ عالمی معاشی صورتحال ہے۔ اور رواں مالی سال میں برآمدی ہدف میں تقریباً 2 ارب روپے کی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
انہوں نے مزید کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے حکومتی منظوری کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے۔
