بنگلہ دیش میں ایک منفرد گلابی بھینسا، جسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، عیدالاضحیٰ سے قبل عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 700 کلو وزنی اس بھینسے کے سنہری اور گھنے بالوں کی وجہ سے اسے “ٹرمپ” کا نام دیا گیا، جو ڈھاکہ کے قریب نارائن گنج میں ایک فارم پر موجود ہے۔
مالک ضیاء الدین مردھا کے مطابق بھینسے کا یہ نام اس کے غیر معمولی بالوں کی وجہ سے رکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوران بڑی تعداد میں لوگ، خصوصاً بچے اور سوشل میڈیا صارفین، اس بھینسے کو دیکھنے اور تصاویر بنانے کے لیے فارم کا رخ کر رہے ہیں۔ مالک کے مطابق بھینسے کو دن میں چار مرتبہ نہلایا جاتا ہے، جو اس کی واحد “آسائش” ہے۔

محکمہ لائیوسٹاک حکام کا کہنا ہے کہ البینو بھینسے انتہائی نایاب ہوتے ہیں اور ان میں میلانین کی کمی کے باعث ان کا رنگ سفید یا گلابی دکھائی دیتا ہے۔
بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی متوقع ہے، جس دوران کم آمدن والے افراد کو بھی گوشت کھانے کا موقع ملتا ہے۔
مالک کے مطابق رش کے باعث بھینسا دباؤ کا شکار ہو کر وزن بھی کم کر چکا ہے، جس کے بعد عوامی رسائی محدود کر دی گئی ہے، تاہم لوگ اب بھی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
A golden haired buffalo in Bangladesh is being called ‘Donald Trump’ and has become a star attraction! pic.twitter.com/HrTiYXMzge
— chiky handler (@chiky_handlr) May 20, 2026
اس فارم پر موجود دیگر بھینسوں کو بھی دلچسپ نام دیے گئے ہیں، جن میں “طوفان”، “فیٹ بوائے” اور “سویٹ بوائے” شامل ہیں، جبکہ ایک سنہری بالوں والے بھینسے کو برازیلین فٹبالر نیمار کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
ضیاء الدین مردھا نے کہا کہ وہ اس بھینسے کو یاد کریں گے، تاہم عیدالاضحیٰ کا اصل مقصد قربانی ہی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جانور کی کوئی حتمی یا سرکاری قیمت طے نہیں کی گئی، تاہم یہ اس وقت دنیا کا سب سے مقبول بھینسا ہونے کا اعزاز پا چکا ہے۔
