کراچی: شہر قائد میں منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں اے ایس آئی کفیل اور ایک سپاہی شامل ہیں۔ جو سی ٹی ڈی سول لائنز میں تعینات تھے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار انمول عرف پنکی کے ساتھ رابطے میں تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیس میں غفلت اور مبینہ روابط کے الزام پر متعلقہ ضلع کے ایس ایس پی علی حسن کو بھی معطل کیا جا چکا ہے۔ ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ پنکی کیس میں کئی اہم اور بااثر نام سامنے آ رہے ہیں۔ جبکہ منشیات کے کاروبار سے مزید شخصیات کے نام بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف کے ملزم کو سزائے موت اور سماج پر کئی سوالات
آئی جی سندھ کے مطابق انمول عرف پنکی زیادہ تر لاہور میں مقیم رہتی تھی۔ اور کیس کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جا رہی ہے۔
