فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈے، جعلی خبروں اوربیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی سے روکا نہیں جا سکتا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میں زیرِ تربیت افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈے ، جعلی خبروں یا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا۔
اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کالج کے اعلیٰ تربیتی معیار، فکری صلاحیت اور پیشہ ورانہ روایات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے فارغ التحصیل افسران ہمیشہ اپنی شاندار کارکردگی اور فرض شناسی کے باعث نمایاں رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ جدید جنگ کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ملٹی ڈومین آپریشنز، تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور مستقبل کے جنگی چیلنجز سے باخبر رہنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود کو اور اپنی فورسز کو مسلسل تربیت دیں تاکہ بدلتے ہوئے جنگی حالات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
بعد ازاں فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
سید عاصم منیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈے، جعلی خبروں یا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے سازشیں کرنے والی قوتیں ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کے سامنے ناکام ہوں گی۔
فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں پائیدار امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیرپا ترقی کے لیے عوام دوست پالیسی، جامع ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی ضروری ہے۔ انہوں نے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے عوامی فلاح، سماجی و معاشی ترقی اور ریاست و عوام کے درمیان تعلق مضبوط بنانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
پاکستان سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
سید عاصم منیر نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور ریاستی رٹ برقرار رکھنے کے لیے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاری کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
