پاکستان سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی مشن پر اسرائیلی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور عالمی قوانین کی نفی کرتی ہیں۔
وزرائے خارجہ نے گرفتار انسانی حقوق کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ شہری جہازوں پر حملے آزادیِ جہاز رانی کے اصولوں کے بھی منافی ہیں۔
مذاکرات ہتھیار ڈالنے کا نام نہیں، ایران قومی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ایرانی صدر
مشترکہ بیان میں فلسطینی عوام کی سنگین انسانی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی گئی جبکہ انسانی مشنز کے تحفظ اور ذمہ دار عناصر کے احتساب کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
