جیکب آباد کے قریب سکھر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثے کاشکار ہونیوالی سکھر ایکسپریس کراچی سے جیکب آباد آرہی تھی۔
لاہور: ٹرین حادثہ، ریلوے نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ٹریک کو جلد کلیئر کرایا جائے گا۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔
ادھر شدید گرمی کے باعث مسافروں کا برا حال ہے ، ریلوے حکام سے جلد از جلد ٹرین روانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
