لاہور: سینئر صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سینئر صحافی، دانشور اور معروف ادیب الطاف حسن قریشی کا انتقال لاہور میں ہوا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم اپنے پیچھے پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
الطاف حسن قریشی طویل عرصے تک ماہنامہ “اردو ڈائجسٹ” کے مدیر اعلیٰ رہے اور متعدد معروف کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
ان کی مشہور تصانیف میں “ملاقاتیں”، “مقابل ہے آئینہ”، “چھ نکات کی سچی تصویر”، “نوکِ زباں” اور “مشرقی پاکستان: ٹوٹا ہوا تارا” سمیت دیگر کتابیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سے 23 مئی تک بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی، الرٹ جاری
2019 میں ان کی صحافتی خدمات پر “الطاف صحافت” کے نام سے ایک خصوصی کتاب بھی شائع کی گئی تھی۔
