میرپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی۔
بنگلہ دیش کے 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 163 پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسری اننگ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری، پاکستان کو دوسرا نقصان اذان اویس کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
شان مسعود 2، عبداللہ فضل 66 اور سلمان آغا 26، سعود شکیل 15، حسان خان 12، حسن علی ایک جبکہ نعمان علی چار رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا
بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3، شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں 413 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگ 240 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان نے پہلی اننگ میں 386 اسکور کئے تھے۔
