اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کرکے درجنوں افراد کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی افواج نے قلاویہ اور تبنین میں طبی مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان پر بمباری ، کئ گھر جلا دیئے ، شہریوں کو دیہات چھوڑنے کا حکم
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے طیبہ میں اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا، لبنان کی مزاحمتی تنظیم اور صیہونی فورسز کی جھڑپوں میں 18 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ کے مطابق حزب اللہ کے جدید ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کیلئے بڑا چیلنج بن گئے، اسرائیلی فوج حزب اللہ کے جدید ایف پی وی ڈرونز کا مقابلہ نہیں کر پا رہی۔
