اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود لبنان کے متعدد علاقوں پر بمباری کی جس میں کئی گھر تباہ اور 3 افراد شہید ہو گئے۔
17 اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے لبنان پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جبل ریحان، بصلایا اور جزین کے علاقے السريرة پر حملے کیے۔ السمعیہ میں مسجد کے قریب بھی اسرائیلی حملہ رپورٹ ہوا ، اس کے علاوہ بنت جبیل کے برج قلاویہ پر بمباری کی گئی۔
لبنان ، حزب اللہ کا قریب سے ڈرون حملہ ، اسرائیلی فوجی بھاگ گئے
سرحدی گاؤں خیام میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔ ضلع نبطیہ میں بھی اسرائیلی بمباری سے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے القنطرہ میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہے کہ لبنان میں 2 ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 2659 ہو گئی۔
