بنوں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور دو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ککی کی حدود شابری بھرت میں پیش آیا ، گولیاں لگنے سے بچی سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خالف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔
ماموں نے بہنوئی سمیت تین بھانجوں اور ایک بھانجی کو قتل کر دیا
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
