بھارتی اداکارہ، ماڈل اور سابق بگ باس (کناڈا) کی کنٹسٹنٹ کرشی تھاپنڈا کے گھر سے ایک تاجر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بنگلورو کے 45 سالہ تاجر ویشاک نے واقعے سے قبل اپنی دوست کرشی تھاپنڈا سے رابطہ کرکے بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویشاک 24 جون کی رات کرشی کے بنگلور میں راج راجیشوری نگر میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پاپا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ویشاک ڈپریشن کا شکار تھا اور اس کا اکثر کرشی کے فلیٹ میں آنا جانا تھا۔
ڈاکٹر گھرانے سے فلمی دنیا تک، پریانکا کی بالی ووڈ میں جدوجہد کی داستان
بتایا جاتا ہے کہ واقعے کے وقت وہ کرشی کے اپارٹمنٹ میں اکیلا موجود تھا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی کا نوٹ ملا اور نہ ہی کوئی ویڈیو پیغام برآمد ہوا۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے سے قبل ویشاک نے کریشی کو فون کرکے بتایا کہ وہ اپنی زندگی ختم کر رہا ہے۔ اداکارہ نے فوری طور پر اس کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی، جو فوراً اپارٹمنٹ پہنچے تاہم ان کے پہنچنے تک ویشاک نے خودکشی کر لی تھی۔
ویشاک کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
