طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق حکومت نے کمرشل طیاروں کیلئے جیٹ فیول کے نرخ بڑھا دیے ہیں۔
جیٹ فیول کی قیمت 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے، اس اضافے کے بعد نئی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
طیاروں کا ایندھن مہنگا ہونے سے ائیرلائنز کے اخراجات میں اضافہ ہوگا جس سے کرایے بھی بڑھنے کا امکان ہے۔
