ایران کے مرکزی بینک نے ایرانی ریال خریدنے والوں کو خبردار کر دیا۔
بینک کا کہنا ہے کہ کرنسی زیادہ نرخوں پر خریدنے سے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، بینک کے مطابق ایران کی کرنسی ریال اوپن مارکیٹ میں ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ایک امریکی ڈالر کی قیمت 18 لاکھ 70 ہزار ریال تک پہنچ چکی ہے، مرکزی بینک نے کہا کہ سپلائی بڑھی یا بینک نے مؤثر مداخلت کی تو قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، جس سے زیادہ نرخوں پر کرنسی خریدنے والوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔
ایرانی ریال یورو کے مقابلے میں 22 لاکھ 30 ہزار اور برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں 25 لاکھ 80 ہزار تک گر گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی قومی کرنسی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں محدود تجارتی سرگرمیوں اور درآمدات کی کمی کی وجہ سے ریال مستحکم رہا تاہم حالیہ دنوں میں اس کی قدر میں تیزی سے کمی آئی ہے۔
