امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران متفقہ نکات کا احترام کرے تو جاری تنازع ختم ہو سکتا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لئے ضروری ہے کہ ایران معاہدے کی پاسداری کرے، بصورت دیگر حالات مزید بگڑسکتے ہیں۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرکے اسے عالمی تجارت کے لئے کھولا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے ایران کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔
امریکا کی 14 نکاتی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں ، اسماعیل بقائی
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدے پر اتفاق نہ کیا تو بمباری دوبارہ شروع ہو سکتی ہے، اور اس بار کارروائی پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگی۔
ان کے مطابق امریکا خطے میں اپنے مفادات اوراتحادیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی برادری صورتحال کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
