وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پراجیکٹ فریڈم روکنے کے اعلان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر گزار ہوں۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز میں پراجیکٹ فریڈم روک کر جرأت مندانہ قیادت کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان ودیگر ممالک خصوصاً سعودی عرب اور ولی عہد کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا، ان کا مثبت ردعمل نازک مرحلے پر خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کو فروغ دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحمل ،بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے پرامن حل کیلئے کوششوں کی حمایت کرتا ہے، امید ہے موجودہ پیشرفت خطے میں امن کیلئے دیرپا معاہدے کی طرف لے جائے گی۔
