امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے کو منتقل کی جائے گی۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سفارتی عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے اور وسائل کے مؤثر استعمال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
قطرمیں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ، ہنگامی ہدایت واپس
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ پشاور میں امریکی موجودگی میں تبدیلی آ رہی ہے، تاہم پاکستان میں امریکی انتظامیہ کی پالیسی ترجیحات بدستور برقرار رہیں گی۔
اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ بامعنی روابط جاری رکھے جائیں گے، جن کا مقصد اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا اور امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔
The @StateDept has announced the phased closure of the U.S. Consulate General in Peshawar. As we transition to a new chapter, with the U.S. Consulate General’s operations shifting to @USEmbIslamabad, we will continue our important diplomatic work in partnership with the people…
— Bureau of South and Central Asian Affairs (SCA) (@State_SCA) May 6, 2026
محکمہ خارجہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان میں امریکی مشن اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود اپنے سفارتی دفاتر کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔
