قطرمیں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ، ہنگامی ہدایت واپس

امریکی محکمہ خارجہ

دوحہ / واشنگٹن، قطر میں امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت واپس لے لی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حالات معمول پر آنے کے بعد سفارتخانہ آج دوبارہ کھولا جا رہا ہے اور تمام قونصلر خدمات بلا رکاوٹ جاری رہیں گی۔

ایرانی قطرحملہ بے اثر، دفاعی نظام نے 13 میزائل تباہ کیے: ٹرمپ

بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر خطرہ کم ہوگیا ہے، جس کے بعد معمول کی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں۔

تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ قطر کی فضائی حدود تاحال بند ہیں، جس کے باعث فضائی سفر میں تاخیر یا معطلی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حالات پر نظر رکھیں اور سفارتخانے کی جاری کردہ ہدایات پرعمل کریں۔


متعلقہ خبریں