پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 70 سے زائد ممالک کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقا کی 500 سے زائد بین الاقوامی اکیڈمیز کے درمیان پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں کا لوہا منوا دیا۔
ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے دنیامیں پاکستان کا نام روشن کر دیا، کامیابی میں ان کا اہم کردار رہا،انہوں نے نے نوجوانوں کو عالمی معیار کی آئی ٹی مہارت فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں قائم 100 سے زائد آئی ٹی سیٹ اپس نے اس عالمی برتری میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دنیا بھر میں بلند ہوا۔
اے سی کی عمر اور کارکردگی بڑھانے کیلئے آسان اقدامات
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کا ثبوت ہے بلکہ نوجوانوں کیلئے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔ایس سی او اور سیسکو اکیڈمی کی مشترکہ کاوشوں نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
