بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں مبینہ طور پر اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے وویک وہارمیں رہائشی عمارت کی دوسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیسری اور چوتھی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
چین کے ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی ، 22 افراد ہلاک
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے فوری ریسکیو کرنے پہنچ گئے اور درجنوں لوگوں کو ریسکیو کر لیا۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی البتہ رہائشیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آگ مبینہ طور پر اے سی پھٹنے کی وجہ سے لگی تاہم معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
