وزارت پیٹرولیم نے گیس کنکشن پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی۔
ایس این جی پی ایل کے مطابق گھریلواورکمرشل صارفین پرپابندی عائد کی گئی ہے،گیس کنکشن پرپابندی عارضی ہے،جلد بحال ہو جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی گیس کی قلت کے باعث اب نئی درخواستیں قبول نہیں کی جا رہی ہیں۔
ضلع اٹک میں جنڈ 1کنویں سےگیس کی پیداواربحال
دوسری جانب وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور صوبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سی این جی اسٹیشنزکی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگرشعبے متاثر ہو رہے ہیں۔
تاہم وفاقی وزیر پیٹرولیم نے واضح کیا کہ ملک میں گیس کی شدید کمی ہے جس کے باعث اضافی گیس فراہم کرنا ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی درآمد کے بعد صورتحال میں بہتری آنے کی صورت میں خیبر پختونخوا کو اضافی گیس دینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
پیک آورزمیں گیس سےبجلی کی پیداوارنہیں کرسکتے،وزیر توانائی اویس لغاری
اس پیشرفت کے بعد صوبے میں توانائی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ عوامی مشکلات میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
